پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد نے استعفیٰ دے دیا

پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد نے استعفیٰ دے دیا

رپورٹ کے مطابق بابر حامد نے اپنا استعفیٰ کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی کو بجھوا دیا ہے، بابر حامد کو ذکا اشرف کے دور میں واپس لایا گیا تھا، اس سے پہلے وہ احسان مانی اور رمیز راجہ کے دور میں بھی پی سی بی میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

محسن نقوی کے چارج سنبھالنے کے بعد بورڈ میں بہت سی تبدیلیوں کی توقع کی جارہی تھی، 2 روز قبل محسن نقوی نے تمام ڈائریکٹر زسے ملاقات کرکے بریفنگ لی تھی اور بابر حامد سے مطالبہ کیا تھا کہ پی سی بی کے ریوینو میں اضافہ کیا جائے۔

بابر حامد کے بارے میں یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وہ پی سی بی کے ساتھ دوسرے پلیٹ فارم پر بھی اپنی سروسز دے رہے تھے۔