گوتم گمبھیر بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

Published On 09 July,2024 08:23 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر گوتم گمبھیر کو بھارتی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔

جے شاہ نے کہا کہ گوتم گمبھیر کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر خوش آمدید کہتا ہوں، میں پُراعتماد ہوں کہ گوتم گمبھیر انڈین کرکٹ کےلیے ایک آئیڈیل شخص ہیں۔

سیکریٹری بی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ گوتم گمبھیر کرکٹ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور انکا ٹیم انڈیا کے حوالے سے ویژن بڑا واضح ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ گوتم گمبھیر کے نئے سفر میں انکا بھرپور ساتھ دے گی۔