محسن نقوی کا رات گئے قذافی سٹیڈیم کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ

Published On 25 August,2024 10:54 am

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے رات گئے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم میں بیسمنٹ کی کھدائی کے کاموں کا معائنہ کیا اور کام کو تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اضافی لیبر اور مشینری لگا کر کام جلد مکمل کیا جائے۔

محسن نقوی نے کہا کہ تین شفٹوں میں کام جاری رکھا جائے، یہ ایک چیلنجنگ ٹاسک ہے، پوری ٹیم دن رات محنت کرے، چیمپئنز ٹرافی سے قبل اپ گریڈیشن کے کام کو ہر صورت مکمل کرنا ہے۔

اس موقع پر ایف ڈبلیو او کے حکام نے قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیشرفت کے بارے میں چیئرمین پی سی بی کو بریفنگ دی، محسن نقوی نے منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے ضروری ہدایات بھی دیں۔