کانپور ٹیسٹ: بھارتی ٹیم نے تیز بیٹنگ کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

Published On 01 October,2024 08:50 am

کانپور: (ویب ڈیسک) کانپور ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم نے تیز ترین بیٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

بھارتی ٹیم کانپور ٹیسٹ میں تیز بیٹنگ کا نیا رکارڈ بناتے ہوئے 3 اوور میں 50 رنز مکمل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

بنگلہ دیش کے خلاف بھارت کے اوپنرز روہت شرما اور جیسوال نے یہ کارنامہ انجام دیتے ہوئے صرف 18 گیندوں پر ٹیم کی ففٹی مکمل کرلی۔

بھارتی ٹیم نے پہلی مرتبہ کسی بھی فارمیٹ میں ابتدائی تین اوورز میں 50 رنز سمیٹے ہیں، اس سال انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 4.2 اوورز میں ففٹی بنائی تھی۔