جنوبی افریقا کو بڑا دھچکا، نوکیا انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر

جنوبی افریقا کو بڑا دھچکا، نوکیا انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر

کرکٹ جنوبی افریقا کے مطابق اینریخ نوکیا کمر کی انجری کے باعث اگلے ماہ ہونے والی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے، نوکیا جنوبی افریقا کے چیمپئنز ٹرافی کے لیے 15 رکنی سکواڈ میں شامل تھے۔

کرکٹ جنوبی افریقا کے مطابق اینرخ نوکیا کا سکین کرانے کے بعد ان کی انجری کا اندازہ ہوا، فاسٹ باؤلر کے ٹورنامنٹ تک ری کور کرنے کی توقع نہیں ہے جبکہ متبادل کھلاڑی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔