پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ آج سے برمنگھم میں شروع ہوگا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ آج سے برمنگھم میں شروع ہوگا

برمنگھم کی سرزمین پر پاکستان آج تک ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکا، انگلینڈ کو سیریز میں 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، جبکہ پاکستان وائٹ واش سے بچنے کیلئے پرعزم ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایجبسٹن گراؤنڈ کو لکی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں اچھی کارکردگی کیلئے پرامید ہوں، لارڈز ٹیسٹ کے بعد ٹیم میں ہونے والی تبدیلیوں پر حیرانی ہوئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب نتائج اچھے نہ ہوں تو تبدیلیاں کرنا پڑتی ہیں، بورڈ نے جو بھی فیصلہ کیا ہے، وہ سوچ سمجھ کر ہی کیا ہوگا۔