ایشین گیمز: مینز اور ویمنز کرکٹ مقابلوں کا شیڈول جاری

ایشین گیمز: مینز اور ویمنز کرکٹ مقابلوں کا شیڈول جاری

ایشین گیمز میں پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم پہلا میچ 17 ستمبر کوتھائی لینڈ کےخلاف کھیلےگی۔

ایونٹ کے سیمی فائنلز 20 ستمبر کوکھیلے جائیں گے جبکہ ویمنز فائنل اور تیسری پوزیشن کے میچز 22 ستمبر کو ہوں گے۔

مینز کرکٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 24 سے 26 ستمبر تک کھیلا جائےگا، پاکستان،بھارت،بنگلادیش، سری لنکا سیڈڈ ٹیموں میں شامل ہیں جو ڈائریکٹ کوارٹرفائنل کھیلیں گے۔

پاکستان مینز ٹیم 28 ستمبر کو گروپ بی کے دوسری پوزیشن والی ٹیم کا سامنا کرےگی۔ یکم اکتوبر کو دونوں سیمی فائنلز کھیلے جائیں گے۔

ایشین گیمز میں مینز کا کرکٹ کا فائنل تین اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ ایشین گیمز میں کرکٹ مقابلے 17 ستمبر سے 3 اکتوبر تک ہوں گے۔

ایشین گیمز 2026 جاپان کے شہر آئیچی ناگویا میں 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک منعقد ہوں گے۔

پاکستان ایشین گیمز 2026 اسکواڈ میں صاحبزادہ فرحان (کپتان)، عبدالصمد (نائب کپتان)، ابرار احمد، احمد دانیال، عاکف جاوید، علی رضا، عرفات منہاس، حیدر علی، حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، سعد مسعود، صائم ایوب، سفیان مقیم اور عثمان خان بطور وکٹ کیپر شامل ہیں۔