پی ایس ایل 12 آئندہ سال جنوری میں کرانے کی تجویز سامنے آگئی

پی ایس ایل 12 آئندہ سال جنوری میں کرانے کی تجویز سامنے آگئی

 کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے درمیان جنوری میں لیگ کے انعقاد کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

رپورٹ  میں بتایا گیا کہ یکم ستمبر کو لندن میں ہونے والے پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اجلاس میں لیگ کے شیڈول سمیت مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں جنوری میں پی ایس ایل کرانے کی صورت میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی کو ایک اہم چیلنج قرار دیا گیا۔

پنجاب میں جنوری اور فروری کے دوران سردی اور دھند کے باعث میچز کے انعقاد پر بھی خدشات کا اظہار کیا گیا۔

اس کے علاوہ سال کے وسط میں ایک اضافی ٹورنامنٹ کرانے کی تجویز بھی زیر غور ہے، جس سے فرنچائزز اور براڈکاسٹرز کے لیے اضافی آمدن حاصل ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔