ملتان: ہوٹل میں سلنڈر دھماکہ، 3 افراد جاں بحق

ملتان: ہوٹل میں سلنڈر دھماکہ، 3 افراد جاں بحق

ملتان کی گلشن مارکیٹ میں نجی ریسٹورنٹ کے کچن میں سلنڈر دھماکہ ہوا، ریسٹورنٹ کی چھت گرنے سے درجنوں افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے، جنھیں ریسکیو ٹیموں نے ملبے سے نکال کر نشتر ہسپتال منتقل کیا، جہاں ہسپتال انتظامیہ نے 6 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں برن یونٹ منتقل کر دیا۔ پولیس حکام نے ابتدائی رپورٹ میں دھماکے کو سلنڈر دھماکہ قرار دے کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں ہوٹل مالک کا بیٹا بھی شامل ہے جس کی وجہ سے پولیس تا حال ہوٹل مالک کا بیان ریکارڈ نہیں کرسکی۔