کراچی: 22 سالہ لڑکی بے ہوشی کی حالت میں برآمد، زیادتی کا شبہ

Published On 22 September,2020 06:49 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں بے ہوشی کی حالت میں 22 سالہ لڑکی ملی ہے جس کے ساتھ زیادتی کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں 22 سالہ لڑکی بے ہوشی کی حالت میں ملی ہے۔ تفتیش جاری ہے۔ اے ایس پی کلفٹن زاہدہ پروین خاتون کے ساتھ موجود ہیں لڑکی پرائیویٹ ادارے میں کام کرتی ہے۔

لڑکی نے پولیس کو بیان دیا کہ اسے گزشتہ رات کالی ویگو میں اغواء کیا گیا، کار میں سوار 3 افراد نے رات بھر زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان بے ہوشی کی حالت میں کلفٹن کے پارک میں چھوڑ گئے۔

اے ایس پی زاہد پروین کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے شواہد اکھٹے کیے جائینگے، جائے وقوعہ پر کیمرے بھی چیک کرینگے، واقعے کا مقدمہ درج کر رہے ہیں، لڑکی کا میڈیکل چیک اپ کروایا جائے گا، دو لڑکوں نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعے میں کتنی حقیقت ہے تحقیقات کے بعد سامنے آجائے گا۔
 

Advertisement