پشاور: اسلحہ سمگل کرنیکی کوشش ناکام، بڑی تعداد میں اسلحہ، کارتوس برآمد، ملزم گرفتار

پشاور: اسلحہ سمگل کرنیکی کوشش ناکام، بڑی تعداد میں اسلحہ، کارتوس برآمد، ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق تھانہ پہاڑی پورہ کے علاقے رنگ روڈ میں کارروائی کی گئی، ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک ٹرک کو روکا گیا، جس کی چیکنگ کے بعد ٹرک سے 34کلاشنکوف، مختلف بورکی 68 رائفل ،14پستول،30 ہزارکارتوس، 300 میگزین، 325 بٹ اور5 بوری سپیئرپارٹس برآمد ہوئے۔

پولیس کے مطابق اسلحہ پنجاب سمگل کیا جا رہا تھا، کارروائی میں ایک ملزم کو گرفتارکیا گیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔