لڑکی کی سہیلیوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق: خود بھی زہر کھا کر زندگی ختم کر لی

لڑکی کی سہیلیوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق: خود بھی زہر کھا کر زندگی ختم کر لی

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ 24 ج ب لاہوریاں میں لڑکی نے اپنی ہی سہیلیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک لڑکی جاں بحق اور دوسری زخمی ہوگئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تینوں لڑکیاں آپس میں سہیلیاں تھیں۔ فائرنگ کی وجہ ابھی سامنے نہیں آسکی،  22 سالہ شاکرا نامی لڑکی نے مکان کی چھت پر آکر 2 پستولوں سے فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آ کر 22 سالہ مقدس جاں بحق ہوگئی، اور اس کی بھتیجی شازیہ زخمی ہوگئی۔