کراچی: ہیڈ کانسٹیبل ڈکیتی مزاحمت کے دوران زخمی

کراچی: ہیڈ کانسٹیبل ڈکیتی مزاحمت کے دوران زخمی

پولیس حکام کے مطابق فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دومسلح ڈاکو شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے، ہیڈ کانسٹیبل امیر علی نے ڈاکو کو روکنے کی کوشش کی، پولیس اہلکار کے روکنے پر ڈاکوں نے فائرنگ کردی۔ مزاحمت سے پولیس اہلکار زخمی ہوا جبکہ ڈاکوں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکوؤں کو فائرنگ کرتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس اہلکار کے زخمی ہونے پر آئی جی سندھ مشتاق مہر نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کیماڑی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔