پشاور: سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے7 افراد گرفتار

Published On 06 April,2021 04:42 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاورپولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے7 افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈائون کیا گیا جس کے دوران 7 افراد کو گرفتار کیا گیا ،گرفتارافراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

دوسری طرف تھانہ ناصر ناغ کے علاقے میں کارروائی کے دوران مختلف شہروں کو منشیات اسمگل کرنے والے بین الصوبائی گروہ کے سرغنہ اوراہم رکن کو گرفتارکیا گیا ،کارکے خفیہ خانوں سے 26 کلوافیون اور 23 کلو چرس برآمد ہوئی ،پولیس نے مقدمات درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
 

Advertisement