کراچی: ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ، 8 افراد زخمی

کراچی: ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ، 8 افراد زخمی

ایس ایس پی ساؤتھ زبیر شیخ کے مطابق زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق میڈیا سے ہے۔ پروڈکشن ہاؤس کے باہر ڈیوٹی پر مامور سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے تمام افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو پرائیویٹ گاڑی میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش سے پتا چلا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ نے تلخ کلامی پر فائرنگ کی، واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔