لاہور میں میڈیکل طالبہ سے زیادتی کرنے والا اوباش گرفتار

لاہور میں میڈیکل طالبہ سے زیادتی کرنے والا اوباش گرفتار

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کے نوٹس پر ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے میڈیکل کی سٹوڈنٹ سے زیادتی کرنے والے ملزم حبیب اللہ کو متاثرہ لڑکی کی نشاندہی پر گرفتار کر لیا ۔

پولیس کے مطابق ملزم نے متاثرہ لڑکی کو وزیراعظم قرضہ سکیم سے قرضہ دلوانے کے بہانے بلوایااور نشتر کالونی کے ایک مکان میں گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا، میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ لڑکی سے زیادتی ہونا پایا گیا تھا۔