بلوچستان: ٹرک کے خفیہ خانوں سے اڑھائی کروڑ مالیت کی 110 کلو چرس برآمد

بلوچستان: ٹرک کے خفیہ خانوں سے اڑھائی کروڑ مالیت کی 110 کلو چرس برآمد

ترجمان کسٹم کے مطابق کارروائی پشین کے علاقے یارو چیک پوسٹ پر کی گئی، ایک ٹرک کی تلاشی لینے پر خفیہ خانوں میں چھپائی گئی اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی، برآمد ہونیوالی 110 کلو گرام چرس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت دو کروڑ پچاس لاکھ روپے ہے۔

کسٹم نے ٹرک بھی قمضے میں لے لیا تاہم ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ منشیات بلوچستان سے اندرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔