کراچی: بینک کے باہر مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، 3 فرار

کراچی: بینک کے باہر مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، 3 فرار

ایس ایس پی کورنگی شاہ جہاں خان نے بتایا کہ ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے بینک میں داخل ہوئے تھے، مسلح ڈاکوؤں نے بینک عملے کو یرغمال بنایا، گارڈ سے اسلحہ چھین لیا تھا۔

ایس ایس پی کورنگی شاہجہاں بلوچ کا کہنا تھا کہ اطلاع پر پولیس پہنچ گئی، ڈاکووں نے باہر نکلتے ہی پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، زخمی ڈاکو سمیت 3 بینک کے عقبی دروازے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔