پشاور: (دنیا نیوز) محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور ریجن نے کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا اہم رکن گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور کی سپیشل چھاپہ مار ٹیم کو مخبر نے اطلاع دی کہ دہشتگرد بادیزئی روڈ میاں خان گڑھی پشاورپر دہشتگردی کی غر ض سے موجود ہے۔ مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار ٹیم نے دہشتگرد کو بادیزئی روڈ میاں خان گڑھی پشاور سے ایک عدد ہینڈ گرینڈ اور 30 بور پستول و کارتوس سمیت گرفتار کیا ہے۔
دہشت گرد نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ اس کا نام امین سکنہ شلوبر قمبر خیل ضلع خیبر سے ہے اور خود کو کالعدم تنظیم لشکر اسلام منگل باغ گروپ کا رکن ظاہر کیا گیا، دہشت گرد کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔