کراچی پولیس کی کارروائی ، موٹر سائیکل چرانے والے گروہ کے 2 ملزمان گرفتار

کراچی پولیس کی کارروائی ، موٹر سائیکل چرانے والے گروہ کے 2 ملزمان گرفتار

ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو موٹرسائیکلیں اور چوری شدہ سامان برآمد کیا گیا ہے، ملزمان چوری شدہ موٹرسائیکلز کا سامان، پارٹس کھول کر فروخت کرتے تھے۔

مسروقہ موٹرسائیکلز پیرآباد اور منگھوپیر تھانے کی حدود سے چوری کی گئیں تھیں، گرفتار دونوں ملزمان عبدالرازق اور رضوان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔