کراچی: کورنگی کراسنگ پر اے ٹی ایم توڑ کر ڈکیتی کی کوشش ناکام

کراچی: کورنگی کراسنگ پر اے ٹی ایم توڑ کر ڈکیتی کی کوشش ناکام

اے ٹی ایم توڑنے کا واقعہ ابراہیم حیدری تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ واردات سے قبل ملزمان نے سی سی ٹی وی کیمرے کو ڈھانپ دیا۔ ملزمان نے اے ٹی ایم کا پہلا حصہ توڑ ڈالا تاہم تجوری کھولنے میں ناکام رہے۔

اے ٹی ایم کے اندر ٹرے میں بھاری رقم موجود تھی جسے ملزمان نکال نہ سکے۔ پولیس کے پہنچنے پر ملزمان فرار ہوگئے۔