پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 8 دہشت گرد گرفتار

پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 8 دہشت گرد گرفتار

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 40 مشکوک افراد سے پوچھ گوچھ کی گئی، لاہور سے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار کئے گئے، جو حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ دہشت گردوں میں مشتاق، سمیع اللہ، عادل جمال اور اسامہ خالد شامل ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے بارودی مواد، اسلحہ، ڈیٹونیٹر، سیفٹی فیوز و دیگر مواد برآمد کیا گیا۔ دہشت گردوں میں ممشالی خان، حافظ عبدالرحمان، کاشف، منصور بھی شامل ہیں، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔