لاہور:(دنیا نیوز)صوبائی دارالحکومت میں ماموں کے قتل کے دس گھنٹے کے اندر اندر بھانجے کو بھی قتل کردیا گیا ۔
لاہور پولیس کے مطابق ماموں کے قتل کے چند گھنٹے بعد بھانجے کو بھی قتل کردیا گیا ، جبکہ فیاض نامی رکشہ ڈرائیور اور گڑھی شاہو میں قتل ہونے والا نوجوان ماموں بھانجا نکلے ۔
پولیس نے مزید بتایا کہ رکشہ ڈرائیور فیاض کو گزشتہ رات ڈیفنس سی میں قتل کیا گیا، جبکہ فیاض کے قتل کے چند گھنٹے بعد بھانجے قاسم کو بھی قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق قتل کی دونوں وارداتوں میں مماثلت ہے اور شبہ ہے کہ ماموں بھانجے کو کسی ایک شخص یا گروہ نے قتل کیا ہے ۔