گوجرانوالہ:سنگدل باپ نے شیر خوار بچے کو نہر میں پھینک کر مار ڈالا

Published On 06 October,2021 05:55 pm

گوجرانوالہ:(دنیا نیوز)سنگدل باپ نے اپنے ہی شیر خوار بچے کو زندہ نہر میں پھینک کر مار ڈالا۔

ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ میں آکاش نامی شخص نے اپنے ہی چھ ماہ کے بچے دانیال کو نہر میں پھینک کر قتل کر ڈالا جبکہ بچے کی لاش نہر سے برآمد کرلی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ ملزم آکاش کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ملزم بچے کو گھر سے باہر کھانے کی چیز لے کر دینے کے بہانے لے کر گیا جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔