کراچی:(دنیا نیوز)انسداد دہشتگردی کے ادارے (سی ٹی ڈی) سندھ کو مطلوب دہشتگرد کے ملتان جیل میں قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی )سندھ کو دہشتگرد نوید احمد 2008 سے مطلوب تھا جو کہ سی ڈی کے اہلکار کو قتل کرکے فرار ہوگیا تھا، ملزم کا نام سی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں بھی شامل تھا مگر اب اس کے ملتان کی جیل میں قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم کو ملتان پولیس نے اپنے مقدمے میں گرفتار کیا اورعدالت نے سزا بھی سنا دی۔
سی ٹی ڈی ذرائع نے کہا کہ محکمہ انسداد دہشتگردی کراچی کی ٹیم ملزم کو ملتان جیل سے کراچی لائیگی اور ملزم کے خلاف پولیس اہلکار کے قتل کا ٹرائل کیا جائیگا۔