مسلم لیگ(ن) کے رہنما خرم دستگیر کے گھر پر فائرنگ کرنیوالا ملزم گرفتار

Published On 24 November,2021 05:15 pm

گوجرانوالہ:(دنیا نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما خرم دستگیر کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق پاکستان کے سابق وزیر دفاع مسلم لیگ(ن) کے رہنما خرم دستگیر کے گھر پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو پشاور سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ایس ایچ او گوجرانوالہ کےمطابق ملزم یاسر کو پشاور پولیس نے گوجرانوالہ پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ ملزم یاسر نے خوف وہراس پھیلانے کے لیے فائرنگ کی تھی۔
 

Advertisement