پشاور ایئرپورٹ پر سمگلنگ کی کوشش ناکام، مسافر سے 13 کلو ہیروئن برآمد

پشاور ایئرپورٹ پر سمگلنگ کی کوشش ناکام، مسافر سے 13 کلو ہیروئن برآمد

ایئرپورٹس سکیورٹی فورس نے پشاور ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے  تلاشی کے دوران دبئی جانے والے مسافر سے 13 کلو ہیروئن برآمد کر لی۔

مسافر محمد حامد خیرالبشر نے ہیروئن دو بیگوں کے اندر مہارت سے چھپائی تھی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعداے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔