تازہ ترین
  • بریکنگ :- عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی قیادت کا اجلاس ختم
  • بریکنگ :- 13اگست کے جلسے اور شہباز گل کی گرفتاری کی صورتحال پرغور،ذرائع

جامعہ کراچی دھماکا، تفتیشی اداروں نے ایم فل کے طالبعلم کو حراست میں لے لیا

Published On 30 April,2022 04:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) جامعہ کراچی میں خودکش دھماکے میں ملوث سہولت کاروں کے خلاف تفتیشی اداروں نے ایم فل کے طالب علم کو حراست میں لے لیا، تفتیش جاری ہے۔

جامعہ کراچی میں خودکش دھماکے میں ملوث سہولت کاروں کیخلاف تفتیشی اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ رات تفتیش کاروں نے گلشن کے علاقے میں کارروائی کرکے ایم فل کا طالب علم کو حراست میں لے لیا، حراست میں لیا جانے والا شخص جامعہ میں پڑھاتا بھی تھا۔

کارروائی کے دوران لیپ ٹاپ سمیت غیر ملکی لٹریچر تحویل میں لے لیا گیا، تفتیش کاروں نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رابطہ کرلیا۔

تفتیش کے دوران سماجی رابطوں کی ویب سائٹ سے متعلق مواد بھی ملا ہے..حملے میں ملوث افراد رابطے سوشل میڈیا کے زریعے سےبھی کیا کرتے تھے۔