قصور: (دنیا نیوز) پولیس نے خواتین کا برقع پہن کر ڈکیتی کرنے والے 5 ملزمان گرفتار کر لئے، ملزمان سے سونا اور موبائل فونز بھی برآمد کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ بی ڈویژن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین کا برقع پہن کر ڈکیتی کرنے والے 5 ملزمان پکڑے ہیں، وحید نامی گینگ کے 5 ملزمان سے 60 لاکھ روپے مالیت کا سونا، موبائل فونز بھی برآمد کر لئے گئے۔
ملزمان نے ایک ماہ قبل کوٹ مراد خان سے خواتین کے بھیس میں 40 تولے سونا اور نقدی لوٹے تھے، ملزمان نے دن دیہاڑے گھریلو خواتین کو یرغمال بنا کر ڈکیتی کی تھی۔
ایس ایچ او ڈاکٹر ذوالفقار نے 40 تولے سونا اور موبائل فونز مدعی مقدمہ کو بحفاظت واپس لوٹا دئیے، مدعی محمد عارف نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا کریڈٹ ڈی پی او اور انکی ٹیم کو جاتا ہے۔