لاہور: (دنیا نیوز) لیاقت آباد میں شوہر نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی اور کمسن بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں دھلہ بازار کے قریب پیش آیا جس میں محسن مسیح نامی شخص نے فائرنگ کر کے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا۔
بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کے بعد ملزم نے سر پر گولی مار کر خودکشی کر لی، ملزم اپنی بیوی بیٹی سمیت اظہر کھوکھر سے ملنے آیا تھا، فائرنگ سے پاسٹر اظہر کھوکھر بھی زخمی ہوا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ اظہر کھوکھر کو شدید زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔