بینظیر انکم سپورٹ کی رقم میں کٹوتیاں کرنے والے 19 پی او ایس ایجنٹس گرفتار

بینظیر انکم سپورٹ کی رقم میں کٹوتیاں کرنے والے 19 پی او ایس ایجنٹس گرفتار

ترجمان بی آئی ایس پی نے کہا ہے کہ تمام اے ٹی ایمز 24 گھنٹے کی بنیاد پر فعال ہیں،مستحقین سے غیر قانونی کٹوتیوں میں ملوث مافیا کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی، پنجاب ریجن میں 312 پی او ایس ایجنٹس کو شکایات کی بنیاد پر بلاک کیا گیا، 30 ایف آئی آر درج کر کے 19 پی او ایس ایجنٹس کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان بی آئی ایس پی نے مزید کہا کہ رقوم میں کٹوتی یا کسی بھی شکایت کی صورت میں قریبی BISP تحصیل دفتر سے رجوع کیا جائے، مستحقین کی شکایات کے ازالے کیلئے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔