شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل، بھائی کو زخمی کر دیا

شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل، بھائی کو زخمی کر دیا

پولیس کے مطابق یہ واقعہ بھینس کالونی کے علاقے میں پیش آیا جس میں دربان علی لہر نامی ملزم اپنی بیوی کونج اور بھائی عرفان علی پر فائرنگ کر کے فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ملزم کی بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی، واقعے کا سبب معلوم نہیں ہوسکا جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔