دو گروپوں میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

دو گروپوں میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ شکارپور کی تحصیل لکھی غلام شاہ کے نواحی گاؤں میں پیش آیا، جاں بحق افراد کی شناخت شبیر شر اور نظام شر کے نام سے ہوئی ہے۔

دونوں گروپوں میں فائرنگ دیرینہ دشمنی کے باعث ہوئی، مزید خون ریزی کو روکنے کیلئے پولیس کی نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہے۔