سیالکوٹ: اقبال ٹاؤن میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات

سیالکوٹ: اقبال ٹاؤن میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات

مقتول محمود بٹ اور اس کی زوجہ صائمہ بازار سے سودا سلف لے کر گھر پہنچے تو انہیں قتل کر دیا، واقعہ سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں، مقتولین کی بیٹی فائرنگ کی آواز سن کر کمرے میں پہنچی تو دونوں کی نعشیں ڈارئنگ روم میں پڑی تھیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔