جیکب آباد میں پولیس مقابلہ، 6 اہلکار شہید، 3 زخمی

Published On 26 April,2023 01:29 pm

جیکب آباد: (دنیا نیوز) جیکب آباد کے علاقے تھانہ مولا داد کی حدود میں پولیس مقابلے میں 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع جیکب آباد کے تھانہ مولاداد کی حدود میں پولیس مقابلے میں 6 پولیس اہلکار شہید اور 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔

ایس ایس پی سمیر چنا کے مطابق بلوچستان پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا تو ڈاکو فرار ہو کر جیکب آباد کی حدود میں داخل ہو گئے اور انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ 3 اہلکاروں نے دوران علاج دم توڑا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ شہید ہونے والے اہلکاروں میں انسپکٹر طیب عمرانی، نثار، خادم حسین، ریاض حسین اور وہاب شامل ہیں۔