نواب شاہ: ( دنیا نیوز ) سندھ کے ضلع نواب شاہ میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
نواب شاہ پولیس کے مطابق صابو راہو گاؤں میں راہو برادری کے دو گروپوں میں معمولی بات پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، دونوں گروپوں میں سڑک کنارے جھگیاں لگانے پر پر تنازعہ ہوا۔
واقعے میں جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثا نے لاش قومی شاہرہ پر رکھ کر دھرنا دے دیا جس کے باعث سندھ اور پنجاب قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
ورثاء کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔