بہاولنگر : (دنیانیوز) پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں زمین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق جبکہ باپ زخمی ہوگیا ۔
بہاولنگر میں تھانہ صدر کے علاقہ سکھ رام پورہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں زمین کے تنازعہ پر مخالفین نے نوجوان کی جان لے لی جبکہ والد زخمی ہوا ہے ، حملہ آور ملزم فائرنگ کرکے فرار ہوگیا ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی اور جاں بحق نوجوان کی لاش ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیں ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت 20 سالہ اشفاق اور زخمی کی یعقوب کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ کرقانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔