کراچی : 70 لاکھ کی ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار

کراچی : 70 لاکھ کی ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار

 سول لائن پولیس کے مطابق ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم بلال کو کراچی جبکہ آصف کو خیبر پختونخوا کے ضلع سوات سے گرفتار کیا گیا ہے اور بلال کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے ملزمان نے گزشتہ ہفتے اوشین چوک پر شہری سے رقم چھینی تھی ، متاثرہ شہری زوہیب اپنے کاروباری پارٹنر فضل کو رقم دینے جا رہا تھا، ملزمان کو اطلاع متاثرہ شخص کے پارٹنر فضل نے ہی دی تھی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ دونوں ملزمان نے دو ماہ قبل ایک راہگیر خاتون سے سونے کے کنگن بھی چھینے تھے۔