کراچی : رینجرز اور پولیس کی کارروائی، چوری کی وارداتوں میں ملوث 3ملزمان گرفتار

کراچی : رینجرز اور پولیس کی کارروائی، چوری کی وارداتوں میں ملوث 3ملزمان گرفتار

ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق گرفتار ملزمان موٹر سائیکل چوری میں ملوث ہیں، ملزمان کی شناخت حذیفہ،عاکف اورعدیل کے نام سے ہوئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے ملزم حذیفہ کوموٹرسائیکل چوری کرتےہوئےرنگےہاتھوں گرفتارکیا، ملزم حذیفہ نےدوران تفتیش اپنےساتھیوں عاکف اورعدیل کےنام بتائے۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سےچوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا جبکہ ملزمان نے مختلف علاقوں سے 30سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کرنےکااعتراف کیا ہے، ملزمان موٹر سائیکلیں سپیئر پارٹس کی شکل میں فروخت کرتے تھے ۔