کندھ کوٹ : ڈاکوؤں کی پولیس موبائل پر فائرنگ ، 2 اہلکار شہید

کندھ کوٹ : ڈاکوؤں کی  پولیس موبائل پر فائرنگ ، 2 اہلکار شہید

پولیس کے مطابق اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی ، شہید اہلکاروں میں مقصود احمد اور آفتاب جکھرانی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو تشویش ناک حالت میں سکھر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب کشمور کے مختلف علاقوں سے مزید 3 افراد کو اغواء کرلیا گیا ، علاقے سے ایک ماہ میں مغویوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے، اغوا کی وارداتوں کے خلاف شہریوں کی جانب سے احتجاج جاری ہے ۔