کندھ کوٹ : ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ٹرک ڈرائیور زخمی

Published On 01 June,2023 01:30 am

کندھ کوٹ : ( دنیا نیوز ) سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ٹرک ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اوگاہی سٹاپ کے مقام پر ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے ٹرک ڈرائیور کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع پر پولیس نہ پہنچ سکی جس کے بعد اہل علاقہ نے زخمی ٹرک ڈرائیور کو ہسپتال منتقل کیا۔

دوسری جانب ڈرائیور کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے اغوا کے ارادے سے گاڑی پر فائرنگ کی۔