پشاور : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مدرسہ کا مہتمم جاں بحق

پشاور : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مدرسہ کا مہتمم جاں بحق

پشاور پولیس کے مطابق یکہ توت کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مدرسہ معراج القرآن کا مہتمم قاری محمد رحیم نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کے بعد مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی سبرب مختیار کا کہنا تھا کہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے اور مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔