کشمور : ( دنیا نیوز ) سندھ کے ضلع کشمور میں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔
کشمور پولیس کے مطابق مسو موڑ کے مقام پر پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ ہوا اور اس دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس موبائل کو شدید نقصان پہنچا۔
پولیس نے بتایا کہ ڈاکو موٹر سائیکل چھوڑ کر کچے کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے کشمور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔