کندھ کوٹ:درینہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ سے 2 افراد قتل

Published On 02 June,2023 05:20 pm

کندھ کوٹ: (دنیا نیوز) درینہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ سے 2 افراد قتل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق غوثپور میں لولائی کے دو قبائل میں درینہ دشمنی پر تصادم ہوا، شدید فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد قتل ہوگئے، مرنے والوں میں صغیر علی اور بھلو خان شامل ہیں۔

پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کر لیا، لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ علاقے میں شدید کشیدگی برقرار ہے۔