سوات :مینگورہ سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2پولیس اہلکار شہید

Published On 08 June,2023 09:56 am

سوات : (دنیانیوز) ضلع سوات میں مینگورہ سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہوا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر تعینات تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی، دونوں اہلکاروں کے سروں پر گولیاں لگیں، واقعے میں ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا ہے۔

خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق شہید ہونے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل اشرف علی اور کانسٹیبل عمرا خان شامل ہیں ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں تین حملہ آور ملوث ہیں، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا، ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے تلاش شروع کردی گئی۔

پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم اور زخمی کو طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

Advertisement