پشاور: پولیس نے ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کیلئے عوام سے تعاون طلب کر لیا

Published On 26 June,2023 07:52 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کی پولیس کی جانب سے ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کے لئے عوام سے تعاون طلب کر لیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری میں مدد دینے پر ایک ملین روپے دیئے جائیں گے جبکہ اطلاع کنندہ کا نام بھی مکمل طور پر صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

پشاور پولیس کی جانب سے ٹارگٹ کلرز اور انتہائی مطلوب ملزمان کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں، ملزمان کی اطلاع کیلئے ٹیلی فون و موبائل نمبرز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں، 03301575706- 091.9210642