کوئٹہ : سی ٹی ڈی کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد ہلاک

Published On 16 September,2023 08:34 am

کوئٹہ: (دنیانیوز) بلوچستان کے علاقے جعفر آباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے فورسز پر فائرنگ کی ، جوابی فائرنگ میں دو دہشتگرد مارے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے کارروائی کے دوران اسلحہ ، گولہ باردو اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے ۔