گوجرانوالہ: شیطان صفت ملزم نے 7 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا

Published On 19 September,2023 12:58 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) تھانہ فیروز والا کے علاقہ میں شیطان صفت ملزم نے 7 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا۔

ملزم نے 7 سالہ بچی کی لاش کو بوری میں بند کر کے گندے نالے میں پھینک دیا، ملزم آزاد 7 سالہ بچی کا پھوپھا ہے، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا، ملزم دس سال سے سسرالیوں کے پاس ہی رہتا تھا۔

پولیس کے مطابق قتل کے بعد بریخا کی بوری بند لاش کھیالی کے نالے میں پھینک دی گئی، 7 سالہ بریخا کی لاش کی تلاش جاری ہے۔