فیصل آباد : مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک

Published On 27 September,2023 08:59 am

فیصل آباد: (دنیانیوز) تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو مارے گئے ۔

پولیس کے مطابق سدھار کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کا پولیس سے آمنا سامنا ہوگیا، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو ہلاک ہوگئے ۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ڈاکوؤں کے قبضے سے نقدی، موبائل، اسلحہ، موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے ۔

پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔