کراچی: مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو گرفتار، نامعلوم افراد نے راہگیر کو گولیاں مار دیں

Published On 21 November,2023 04:31 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، نامعلوم افراد نے ایک شخص کو گولیاں مار دیں۔

ناظم آباد گجر نالہ کے قریب پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مبینہ ڈاکو کو حراست میں لے لیا گیا، گرفتار ملزم متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، پولیس نے اسلحہ برآمد کر کے مزید کارروائی کیلئے تھانے منتقل کر دیا۔

کراچی کے علاقے بنارس پل کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک راہ گیر شخص کو شدید زخمی کر دیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔